حیدرآباد۔22۔جنوری (اعتماد نیوز)کل اسمبلی اجلاس میں ریاست آندھرا پردیش کے
تنظیم جدید 2013 کے بل پر اسمبلی میں مباحث کے لئے آخری دن ہے۔ چنانچہ
صدر جمہوریہ نے 23جنوری تک اسمبلی کے رائے کو جاننے کے لئے بل کو اسمبلی
روانہ کیا تھا ۔ تاہم اس بل پر مکمل طور پر عدم مباحث پر ہنوز اس سلسلہ میں
تعطل دیکھا جا رہا ہے۔ چنانچہ ذراعء کے مطابق سیما
آندھرا کے ارکان اسمبلی
کی جانب سے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو اس بل کے مدت میں توسیع کے
درخواست کے بعد کہا جارہا ہے کہ اس مدت میں مزید ایک ہفتہ کی توسیع کی جا
سکتی ہے۔تاہم سرکاری طور پر اس مسئلہ پر کوئی اعلان نہ کئے جانے پر سیاسی
حلقوں میں یہ مسئلہ زیر بحث آرہا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق صدر جمہوریہ اس
پر آج رات یا کل تک کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں۔